ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے یوم احتجاج، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی

23 May 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بے بنیاد مقدمات کے قیام اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، آزادکشمیر سمیت ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں یوم احتجاج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام علمدار چوک سوتری وٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا ہادی حسین ہادی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، ڈاکٹر عاصم سرانی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ نسل کشی، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے خیبرپختوانخواہ، پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچی جہاں پر نماز مغربین ادا کی گئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم مکتب اہل بیت کے پیروکاروں نے اپنی ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کیخلاف دھرنے سمیت احتجاجات کے تمام طریقے اپنائے، تاکہ حکومتوں اور بالخصوص ریاستی اداروں تک اپنا پیغام پہنچایا جائے اور اس ظلم کے سلسلے کو روکا جائے، لیکن افسوس کہ گذشتہ تیس برسوں میں اگر کوئی سلسلہ نہیں رک سکا تو وہ ہماری ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہمیں دہشتگرد مارتے تھے، لیکن اب پاراچنار میں پرامن مظاہرین پر ایف سی کی جانب سے فائرنگ نے ثابت کر دیا کہ ریاستی ادارے بھی ہمیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات کو نہیں مان لیا جاتا اور ان پر عمل درآمد شروع نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree