نواز شریف کے دور حکومت میں ریلوے جانیں لینے والا محکمہ بن گیا، علامہ اقتدار نقوی

08 January 2017

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی اور سید عدیل عباس زیدی نے لودھراں میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 9 بچوں کے المناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ریلوے جانیں لینے والا محکمہ بن گیا ہے، ریلوے کے ہر حادثے کے بعد وفاقی وزیر پریس کانفرنسوں میں قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ وہ استعفیٰ دے کر گھر جائیں اور کسی اہل شخص کو یہ منصب دیا جائے۔ رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کرپٹ وزیراعظم کی کرپشن بچانے اور سیاسی مخالفین کو آنکھیں دکھانے کے یک نکاتی ایجنڈے تک محدود ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ کوئی اور نہیں حکومت براہ راست ان حادثات کی ذمہ دار ہے۔ ریلوے کرپشن اور نااہلی کے باعث ایک خونی ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔ داخلی ڈسپلن نام کی کوئی چیز ریلوے کے محکمے میں نہیں ہے، موجودہ دور میں چُن چُن کر نااہل لوگوں کو ریلوے میں بھرتی کیا گیا، جس کا نتیجہ ریلوے کی معاشی تباہی اور عوام کو قیمتی جانوں سے محرومی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ پی آئی اے ہو یا ریلوے محفوظ سفر ایک خواب بن کر رہ گیا، یہ ادارے عوام کی جانیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض ڈرائیور کو مورد الزام ٹھہرانا کافی نہیں ہے۔ لودھراں سانحہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے اور اصل ذمہ داروں کو بھی کڑی سزا ملنی چاہیے۔ جوڈیشل کمیشن ریلوے کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ایس او پی تیار کرنے میں بھی رہنمائی کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree