ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان میں ''دفاع پاکستان ریلی'' بھارتی پرچم نذرآتش

02 March 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او کے زیراہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے نماز جمعہ کے بعد خلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے ڈویژنل صدر عاطف حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا نے کی، اس کے علاوہ امامیہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عزم کیا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے کہا کہ آئے دن بڑھتی ہوئی بھارتی جارہیت خطے کے امن و امان کو تباہ کر رہی ہے، کشمیر کی مظلوم عوام پر جب ظلم کی انتہاء کر دی گئی تو ان پر مرنے کا خوف ختم کر دیا گیا، جس کا ردعمل انہوں نے دیا۔ کئی دہائیوں پر محیط داستان کا ردعمل یہ واقعہ تھا، اس پر پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی اور خود مختاری کو للکارنے کے مترادف ہے، اس پر  پاک فوج کی بھرپور کاروائی لائقِ تحسین ہے، پاکستان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کا ہر جوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے اور وطن عزیز پر اٹھنے والے ہر ہاتھ اور ہر حملے کی دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، ہمہ وقت مادرِ وطن کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ اور فلاحی امور کی انجام دہی کرتے رہے ہیں، اس نازک موڑ پر پوری قوم بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرحدوں کے حملے پر او آئی سی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اپنے مفاد کے حصول کے لئے نام نہاد اسلامی اتحاد یکجا ہو جاتا ہے، مگر وطن عزیز کی طرف اٹھتے ہوئے ناپاک قدموں کے خلاف خاموشی ایک سنگین جرم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہوچکا ہے، جس کے لیے پاکستان کا ہر جوان بھارت کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر نمودار ہو رہا ہے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہیں بلکہ صحیح حکمتِ عملی سمجھا جائے، ہم پاکستان کی حکومت، پاک فوج اور پاکستانی اداروں سے مکمل یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، کسی بھی ناگہانی حالات کی صورت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم نذرآتش کیا گیا، ریلی میں پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر علوی، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، شہریار حیدر سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت اور خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree