مجالس عزا کے انعقاد کے جرم میں گرفتار ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا کوثرعباس رہا

14 August 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ملتان کے سینیئر نائب صدر و متولی امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد مولانا کوثر عباس کو پولیس نے رات گئے رہا کردیا، محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کرنے پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کیا تھا۔ مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔

 گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ تھانے پہنچے، جہاں مجلس علماء مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، عون رضا انجم، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جواد رضا جعفری، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین علی بخاری، وحدت یوتھ کے مرکزی رہنما مرزا وجاہت علی، سید کمیل زیدی، احسن مہدی، سید عمران بخاری اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree