چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے کربلا کے لئے عازم سفر تھے۔دہشت گردی کی تازہ لہرکے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین پر ہونے والے چار بم حملے بغداد کے راستے میں ہوئے جہاں متعدد شہادتوں کی اطلاع ملی ہے، دو اور بم دھماکے عراقی شہر کاظمین میں ہوئے جہاں20 شیعہ شہید اور32 زخمی ہوئے جبکہ دو اور بم دھماکے صدر شہر میں ہوئے جہاں10 افراد شہید ہو ئے۔
عراق میں چہلم امام حسین کے موقع پر دہشت گردی کی لہر میں مختلف بم دھماکوں ، حملوں میں60 شیعہ زائرین شہید ہو گئے
عراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شروع ہونے والی دہشت گردی کی لہر میں مختلف بم دھماکوں ، حملوں میں60 شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں ہونے والے ایک بم حملے میں30 جبکہ ایک اور بم حملہ جو کہ مغربی ناصریہ میں ہوا 30 شیعہ زائرین شہید ہوئے ہیں۔ان حملوں کے نتیجہ میںجبکہ27سے زائد شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہیہ دونوں حملے ایک ہی روز ہوئے۔یہ حملے اس وقت ہوئے جب زائرین