وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی کونسل کے انتخابات میں پیدا ہونے والے بحران پر مجلس وحدت مسلمین کی اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس علامہ شیخ صلاح الدین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صدارت مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ، اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل انتخابات کے حوالے سے بننے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ، بحران کے حل کے لیے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدرخان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا اقرارکرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیااورسیاسی کونسل کو سپیکر اسمبلی کے نام اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کے حوالے سے جو فیصلہ سیاسی کونسل یا سربراہ مجلس وحدت مسلمین کریں گے میں اس پر مکمل طور پر رضامند ہوں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کاچو امتیاز حیدر خان ممبر گلگت بلتستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔ کمیٹی کی سربراہی مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس کورم پورا ہونے پر باقاعدہ شروع کر دیا گیا، کاچو امتیاز حیدر خان حالیہ گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں جماعت کی پالیسی کی خلاف اقدام پر اپنی صفائی پیش کریں گےجبکہ کاچو امتیاز کی وضاحت کے بعد مرکزی قیادت کاچوامتیاز کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں سربراہ شوری عالی بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین صلاح الدین ،علامہ نیرعباس مصطفوی ،علامہ سید آغا علی رضوی،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی ،علامہ سید مبارک موسوی۔ سابقہ سیکرٹری سیاسیات ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی ،جناب عباس صاحب ،ڈاکٹر کاظم سلیم ،شیخ فرمان نجفی ، شیخ اسماعیل اورجناب مظاہر شگری صاحب موجود ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے لاہور میں قیام کے دوران جامعتہ المصطفیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جامعہ کے پرنسپل علامہ سید حسین نجفی اور دیگر اساتیذسے ملاقات کی اور طلاب سے اخلاقی عنوان اور حالات حاظرہ پر گفتگو فرمائی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، سابق سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقبال کامرانی، مظاہر شگری،اسد عباس نقوی، آصف رضاسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمد اقبال رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور نثارعلی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم،علامہ سید شفقت شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری امور تربیت، علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود(چیئرمین خیرالعمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ)،علامہ سید مبارک موسوی مرکزی سیکریٹری مالیات، سید علی احمر زیدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی حیثیت سے نامزدکردیئے گئے ہیں، مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال 19-2016کیلئے اپنی کابینہ میں آٹھ افراد کی شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے، باقی شعبہ جات کے سیکریٹریزکے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے، اگلے مرحلے میں جن شعبہ جات کے مسئولین کو نامزد کیا جائے گا ان میں سیکریٹری تنظیم سازی، سیکریٹری روابط، سیکریٹری نشرواشاعت، سیکریٹری مرکزی آفس، سیکریٹری یوتھ ودیگرشامل ہیں ، کابینہ کی تکمیل کے بعد تمام اراکین کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
وحدت نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نوازگنڈاپورکی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کاتیسری مدت کیلئے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہو نے کی خوشی میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، بعدازاں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا،منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس عشائیہ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی، ناصرشیرازی ،صوبائی رہنما علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقبال کامرانی، اسد عباس نقوی، مظاہر شگری، رائے ماجد علی، رائے ناصرعلی ، آصف رضا اور دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔