وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمد اقبال رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور نثارعلی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم،علامہ سید شفقت شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری امور تربیت، علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود(چیئرمین خیرالعمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ)،علامہ سید مبارک موسوی مرکزی سیکریٹری مالیات، سید علی احمر زیدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی حیثیت سے نامزدکردیئے گئے ہیں، مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال 19-2016کیلئے اپنی کابینہ میں آٹھ افراد کی شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے، باقی شعبہ جات کے سیکریٹریزکے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے، اگلے مرحلے میں جن شعبہ جات کے مسئولین کو نامزد کیا جائے گا ان میں سیکریٹری تنظیم سازی، سیکریٹری روابط، سیکریٹری نشرواشاعت، سیکریٹری مرکزی آفس، سیکریٹری یوتھ ودیگرشامل ہیں ، کابینہ کی تکمیل کے بعد تمام اراکین کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔