وحدت نیوز(حیدرآباد)المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل حیدرآباد کی اب تک کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ضلع حیدرباد ایڈوکیٹ رحمان رضا اور انچارج سیل سید صفدر عباس عابدی کی قیادت میں میٹینگ ہوئی جس میں یونٹ 10 لطیف آباد کے ڈپٹی سیکریٹری سید وسیم رضوی کوضلع حیدرآباد کی المجلس ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل میں ممبر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاہ ضلعی شوریٰ کا اجلاس بلوانے کا اعلان کردیا ہے۔تمام یونٹس کے ذریعہ سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔
کرونا سے اموات کی صورت میں غسل، کفن اور تدفیں کا بندوبست کرنے کے لیئے المجلس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہےجو کہ مولانا عمران علی جعفری کی رہنمائی میں کام کریگی. اور مستحق کے لیئے کفن کا بندوبست بھی تنظیم کی طرف سے کیا جائیگاجبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں اور مسافروں کے لیئے نیاز کی صورت میں کھانا تقسیم کیا جائیگا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں افراد میں راشن بیگ، ماسک گلوز تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان سے جاری بیان میں کیا۔
ملتان سے جاری بیان میں علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے لاک ڈائون سے متاثرہ غریب، نادار، مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد والنٹیئر مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی مدد کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تک ساٹھ ہزار سے زیادہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ماہ رمضان میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
وحدت نیوز (قم) ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے مقدس شہر قم میں قائم مجلس وحدت مسلمین کے دفتر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قم ،مشہد اور تہران میں موجود پاکستانی زائرین کی فوری وطن واپسی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی روابط کو مزید بہتربنانے کا عزم کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم قم سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قم میں 116 رجسٹرڈ پاکستانی زائرین موجود ہیں جن کی معلومات پاکستانی سفارت خانے کو فراہم کردی گئی ہیں، پاکستانی حکام نے ایم ڈبلیوایم کے دفتر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان زائرین کی بارڈر تک منتقلی کے لیے جنتی بسوں کی ضرورت ہوگی فراہم کی جائیں گی جبکہ ان کیلئے طعام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تین روز قبل مشہد مقدس سے بسوں پر مشتمل 100زائرین کا قافلہ تفتان بارڈر روانہ کیا گیا تھا جوکہ وطن واپس پہنچ چکا ہے،جس کے لئے تمام تر انتظامات مشہد مقدس میں قائم پاکستانی قونصلیٹ نے انجام دیئے جبکہ زائرین کو راستے میں کھانا پانی بھی حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کیا گیا۔ اس وقت مشہد مقدس میں 90کے قریب رجسٹرڈ زائرین موجود ہیں جنہیں جلد وطن روانہ کردیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے جو ہمیں نفسانی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکم خدا کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی پر غلبہ پا کر اطاعت الہی اپنانے کا نام ہے۔ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے۔ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔انہوں نےکہا کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے لئے ایس او پی کا اعلان کیا جائے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سپریم کورٹ کی طرف سے کورونا از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و سینئر ایڈووکیٹ سید ناصر شیرازی نے درخواست گزار کی حیثیت سے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس نے دنیا کے دو سو سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ملت تشیع کے خلاف میڈیا میں مسلسل اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کا بلارکاوٹ نشر ہونا پیمرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
زائرین کو قرنطینہ سینٹرز میں بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھا کر کورونا وائرس کا شکار کیا گیا ۔جس کی ذمہ داری وزارت صحت پر عائد ہوتی ہے۔ایران سے واپس آنے والے زائرین پر کورونا پھیلانے کا الزام لگا کر پاکستانی زائرین کی کردار کشی کرنا ایک غیر سنجیدہ عمل ہے۔یہ مذموم مہم ان شدت پسند عناصر کے لیے بھی تقویت کا باعث ہے جو ملک میں وحدت واخوت کے خلاف پوری منصوبہ بندی سے سرگرم ہیں۔ملکی داخلی وحدت کو نشانہ بنا کے وبا کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جس کے ذمہ داران کا تعین ضروری ہے۔
کورونا وائرس سے مقابلے کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کو ترغیب دینے کی بجائے پوری قوم کوفرقہ وارنہ فکر میں الجھایاجارہا ہے جو ملک وقوم کے مفادات کے منافی اور موجودہ سنگین حالات کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ پچاس دن قرنطینہ میں گزارنے اور رپورٹ منفی آنے کے باوجود زائرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کے گھروں کے باہر نفرت آمیز بورڈ لگائے جا رہے ہیں جو بدترین زیادتی اور شہری و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ملت تشیع ملک کے ذمہ دار اور باشعور شہری ہیں اورکورونا کو شکست دینے کے لیے طبی ماہرین کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل پیرا ہیں۔
سیدناصر شیراز ی کا کہنا ہے کہ ملت تشیع کے حوالے سے ظفرمرزاکاکردار انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دانش و عقل سے عاری ہے۔وہ اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے زائرین کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔اس سلسلے میں اصل حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) صدر مملکت جناب ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے گئے ضوابط کی پابندی کرناہوگئی جبکہ یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ اور یوم القدس کے اجتماعات بھی تمام تر احتیاط تدابیر پرعمل کرتے ہوئے انجام پزیر ہونگے ۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مکتب اہل بیت ؑ کی نمائندگی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، شیعہ علماء کونسل کےرہنماعلامہ عارف واحدی اور علامہ محمد امین شہیدی نے کی ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کورونا وائرس کی عدم پھیلاؤ کہ حوالے سے حکومت کو ملت جعفریہ کہ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شیعہ مراجعین کے فتاویٰ کا بھی ریفرنس میٹنگ میں دیا ۔
اس موقع پہ علماء کرام نے نماز با جماعت ، اعتکاف کیساتھ ساتھ شہادت مولائے متقیان حضرت علی کی مجالس و جلوس جائے عزا و یوم القدس کے انعقاد اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قواعد و ضوابط کیساتھ تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام بھی شریک تھے ۔