وحدت نیوز(قم) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ حسن ظفر نقوی کی صحت وسلامتی کیلیے دفتر مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ علیها السلام میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد گیا جس میں قم کے طلبہ وعلما ءنے خصوصی شرکت کیاور ان قائدین کی صحت وسلامتی اور بہوک ہڑتال کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، دعا کے اختتام پر امور خارجہ کے مسئول علامہ ڈاكٹر سید شفقت شیرازی نے شرکاء سے مختصر خطاب کیا.انهوں نے کها کہ قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی ملت تشیع کے حقوق کے حصول کے خاطرپونے تین ماہ سے جاری بھوک ہڑتال سنگین دور میں داخل ہو چکی ہےجسکی وجہ سے انکی طبیعت ناساز ہوچکی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور قوم وملت کی خاطر انکا حوصلہ بہت بلند ہے.
علامہ سید شفقت شیرازی نے مطالبات کے حوالے سے کها کہ ابهی تک اچهی پیش رفت ہوچکی ہے اور بعض علاقوں میں عملی طور پر مطالبات نافذ ہوچکے ہیں جیسا کہ ڈ ی آئی خان میں امن فوج کے ہاتهوں میں دیا گیا اور آرمی چیف نے خود وہاں جاکر آپریشن کا حکم دیا ہےانهوں نے مزید کها کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کا مسئلہ بهی ہائی لائٹ ہو چکا ہے اور حکومت نے خلاف ورزی کے اوراق مانگے ہیں جسکے ثابت ہونے پر عوام کی زمینیں واپس کی جائنگی.
یاد ریے کہ قوم وملت کے حقوق کی جنگ لڑنے والے مجاہد ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی صحت ۸۰ روز سے جاری مسلسل بهوک ہڑتال کی وجہ سے تیزی سے گر رہی ہے اور وہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔