وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سابق سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام آقای موسی حسینی کے استعفے کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین قم کے سابق سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام آقای موسی حسینی نے ایک ہفتہ قبل اپنی تعلیمی مصروفیات کے باعث اپنی مسئولیت سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔آج مجلس وحدتِ قم کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ امورِ خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرزی نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مجلسِ شوریٰ نے ضروری بحث و تمحیص کے بعد اتفاقِ رائے سے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عادل علوی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اس انتخاب کے بعد نئے سیکرٹری جنرل نے مجلسِ شوریٰ کے سامنے مختصر خطاب کیا اور جلد ہی نئی کابینہ تشکیل دینے کا عندیہ بھی دیا۔