امت مسلمہ فلسطین، برما، یمن،عراق، شام کے مظلومین کی حمایت میں یکجا ہو ، علامہ اصغرعسکری

04 July 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک جوانان پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے۔ جسے ہم نے بلاتخصیص مذہب و ملت ہمیشہ مقدم رکھا۔پاکستان میں فرقہ واریت نا م کی کوئی چیز نہیں بلکہ دہشت گرد عناصراپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے میں پیش پیش ہیں تا کہ ملک میں فرقہ واریت کا بازار گرم کیا جا سکے۔ان ملک دشمن عناصر کو اپنے مقصد میں ناکامی ہو گی۔پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران با بصیرت اور دوراندیش ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی۔ جو شخص یا تنظیم فرقہ وارنہ تعصب کو پروان چڑھانا چاہتی ہے وہ کبھی بھی اس ملک کی مخلص نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہمارا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ فلسطین، یمن، برما، عراق، شام سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم نے مل کر اس کے خلا ف آواز بلند کرنی ہے۔ یوم القدس کی ریلی میں انشا اللہ ہم سب مل کر دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree