امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے، علامہ امین شہیدی

22 February 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی اثناعشری ٹرسٹ کے تحت مرکزی جامع مسجد G-6/2میں عظمت شہداءکانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقررین میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ امین شہیدی، مرکزی ڈپٹی چیئرمین سنی اتحادکونسل سید جواد الحسن کاظمی ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی شامل تھے۔

شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید آیت اللہ باقرالنمر حریت پسندوں کا استعارہ ثابت ہوئے ہیں، آل سعود نے فقط اصولی اختلاف کی بناءپر انہیں تہہ تیغ کیاہے، انسانی وجمہوری اقتدار کے قاتل سعودی حکمران شام میں قائم بشارالاسد کی منتخب حکومت کو آمریت قرار دیتے ہیں ، جوکہ خود بادشاہت کے نام پر حجاز مقدس پر قابض ہیں ، امریکی زیرقیادت سعودی اتحاد کا ہدف داعش کا خاتمہ نہیں بلکہ اسرائیل دشمن شامی حکومت کا خاتمہ ہے،انسداد ہشت گردی کے نام پرتشکیل کردہ سعودی اتحادکی عراق وشام میں داعش کی مسلسل پسپائی کے بعد  زمینی کاروائی کس کے خلاف ہے؟پہلے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر ورغلا کر امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جب بس نا چلا تو داعش کے خاتمے کے نام پر شام میں چڑھائی کا شور مچایا جا رہا ہے جب کہ داعش عراق وشام میں پہلے ہی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں  شدید جانی ومالی نقصان کا سامناکرتے ہوئے پسپائی اختیار کررہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree