وحدت نیوز (کراچی) آل سعود کی حکومت شام ، بحرین،عراق،یمن میں داعشی پسپائی کے باعث دبائوکاشکارہے،سعودی قیادت میں تشکیل کردہ انسداد دہشت اتحاد داعش کی مسلسل شکست سے خوفزدہ ہے، شہید باقرالنمرکا خون سرزمین حجاز پر آل سعود کے ناپاک وجودکے خاتمے کا باعث بن رہاہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نےچہلم شہید آیتہ اللہ باقر النمر کی مناسبت سے تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے امروھہ گراؤنڈ انچولی میں عظیم الشان اجتماع حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کانفرنس سے مختلف شیعہ سنی علمائے کرام و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا جن میں آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین علامہ مزایوسف حسین، قاضی احمد نورانی، ذاکر اہلبیت نثار قلندری،شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء ناظر عباس تقوی،علامہ حسن ظفر نقوی،جعفریہ آلائینس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا، رہنما جمیعت علمائے پاکستان علامہ قاضی احمد نورانی شامل تھے۔
علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھاکہ عصرحاضرتشیع کی سربلندی وسرفرازی کا زمانہ ہے،عالمی دہشت گرد گروہ مشرق وسطیٰ سمیت ہر جگہ مقاومتی بلاک سے شکست کھا رہے ہیں،ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہمارا رہبر ہماراقائد ہمار اپیشواولی فقیہ سید علی خامنہ ای ہے، امت مسلمہ کی نا صرف درست سمت رہنمائی کررہے ہیں بلکہ حرمین اہل بیت ؑکے تحفظ کیلئے برسرپیکار ہیں ، کہا جاتا ہے کہ پاکستان سےشیعہ جنگجو شام میں جاکرلڑرہے ہیں ،نہ فقط پاکستان بلکہ دنیا بھرکے غیرت مند مسلمان جیسے کعبہ وروضہ رسول ﷺکی حرمت کے قائل ہیں ویسے ہی ان کی اہل بیت ؑکے ،ہم فخر کرتے ہیں ان شہداءپر جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ حرم اہل بیت ؑ خصوصاًسیدہ زینب (س)سے مرقدکے دفاع کی راہ میں قربان کیا۔