ایم ڈبلیوایم کے وفدکا ARYNewsاسلام آباد آفس کا دورہ،دہشت گرد حملے پر انتظامیہ سے اظہاریکجہتی

17 January 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے اے آروآئی نیوز اسلام آبادآفس  کا دورہ کیا، ایم ڈبلیوایم کے وفدکو بیوروچیف اسلام آبادصابر شاکراور معروف اینکراور نیوز کاسٹرجاوید اقبال نے آمد پر خوش آمدید کہا ،وفد میں ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنما نثار فیضی ، علامہ اقبال بہشتی اورحسنین زیدی شامل تھے،رہنمائوں کا آے آر وآئی کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ آزادی صحافت کو دبانے کی ایک مذموم سازش ہے جس کے خلاف ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر بالخصوص اسلام آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر ایک جامع اور موثر آپریشن کیا جائے اور دہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنے میں کسی مصلحت یا دباو کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree