ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کی ایم ڈبلیوایم پر بے بنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے ،علامہ مختارامامی

06 June 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد)⁠⁠⁠⁠⁠ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے دنیا نیوز کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کسی بھی سے سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے پر یقین رکھتی ہے ۔ فاروق ستار کی مجلس وحدت پر بے بنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے ،مجلس وحدت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کے مطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ۔ ہماری جدوجہد پرامن و خوشحال پاکستان کیلئے ہے جس میں محبت ، رواداری اور بھائی چارہ ہو ۔ جہاں نفرت، تشدد ، بھتہ خوری اور قتل عام نہ ہو ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کے قائدین نے کئی بار ملاقاتوں کیلئے آنیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کو واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں موجود شیعہ مخالف عناصر اور شیعہ قتل عام میں ملوث گروپس کو پارٹی سے نکلیں جس پر ان رہنماوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا ۔مجلس وحدت کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی کے جنازہ میں متحدہ مخالف نعرہ بازی کا مجلس وحدت سے کوئی تعلق نہیں اور انکی جماعت اسطرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree