وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورتربیت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے تبلیغی وتربیتی دورہ کراچی کے موقع پر مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان قرب خدا اور شیطان سے دوری کا مہینہ ہے، خدا کی اطاعت اور بندگی کی معراج کے حصول کے لیئے انسان خود کو اس ماہ مبارک میں اللہ کے سامنے پیش کردے ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس نے ماہ مبارک رمضان سے قبل ماہ شعبان سے ہی خدا کے مقرب بندوں کے حمایت میں خود کو خدا کی راہ میں پیش کردیا تھا، مظلوموں کی پیروی اور کے حقوق کی جنگ لڑنے کا جو طرز عمل قائد وحدت نے اختیار کیا اس کی نظیر تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، بھوک ہڑتال کے ذریعے ملت مظلوم تشیع کی دبی ہوئی آوازکو عالمی سطح پر بلند کرنا کوئی معمولی اقدام نہیں بلا مبالغہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے سر فخر سے بلند کیا ہے ۔