وحدت نیوز(خیرپور)شدید ترین اعصابی جنگ ،50سے زائد ذمہ داران کی اسیری ، 9کارکنان پر جان لیوا حملے اور ملک گیر احتجاج کے بعد بالآخر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اعلان کے مطابق لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس کا عظیم الشان آغاز مقررہ مقام ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں ہو گیا ، شیعہ سنی عوام کے اس ٹھاٹھے مارتا سمندر ممتاز گرائونڈ میں موجود ہے، شرکاء کے اندر ایک منفرد قسم کا جوش و ولولہ ، جرات و شہامت ملاحظہ کی رہی ہے، کانفرنس میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی انجام دے رہے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا ،وائس آف شہداء کے ترجمان فیصل رضا عابدی اور دیگر شیعہ سنی قائدین خطاب کریں گے۔