ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملتان میں ملاقات

16 January 2018

وحدت نیوز (ملتان) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  ناصر عباس شیرازی  کی  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما جناب خورشید احمد شاہ کے ساتھ اہم ملاقات دو طرفہ دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ،تفصیلات کے مطابق اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کی بازیابی کیلئےپیپلز  پارٹی کاموقف اصولوں کی بنیاد پر تھا ۔ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا دل سے احترام کرتے ہیں ۔ناصر شیرازی نے کہاکہ بازیابی کیلئے کردار پر پیپلزپارٹی کے شکر گزار ہیں لیکن سندھ کی محرومیوں کا خاتمہ اور شہدا ءکے لواحقین کیلئے انصاف چاہتے ہیں ،اوچھے ہتھکنڈوں سے راہ حق کو چھوڑنے والے نہیں ،سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے ،دونوں رہنماوں کے درمیان مرکزی سطح پر ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree