پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی افسوس ناک ہے، علامہ مقصودعلی ڈومکی

07 June 2018

وحدت نیوز (لاڑکانہ)  نثار احمد کھوڑو سے وابستہ پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کارکنوں کے خلاف اقدامات قابل مذمت ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سندہ لاڑکانہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما سلیم رضا ابڑو اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی صابر حسین ابڑو کے پٹرول سے گذشتہ شب ڈاکے کی واردات، واردات کا مقصد سیاسی مخالفین کو حراساں کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کے بااثر شخصیت کی انتقامی کاروائی قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے لاڑکانہ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار صوبائی اسمبلی کے خلاف مسلح ڈاکوٗوں کی کاروائی کو شرمناک کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندہ میں جبر و تشدد کے مکروہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے، اپنے کارکنوں کا تحفط کرنا جانتے ہیں ۔

در ایں اثنا علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کے آغاز میں اس نوعیت کے اقدامات وڈیروں کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں جن کا مقصد خوف و حراس کی فضا پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ایسے منفی اقدامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree