وحدت نیوز (ماتلی) نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ماتلی میں عزادری امام حسین علیہ السلام کا جلوس نکالنے کی پاداش میں سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق عزاداری امام حسین کا جلوس اپنے روایتی انداز میں نکلا اسی دوران مخالف سمیت سے مسلح تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جلوس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد تصادم کی صورت میں دونوں طرف سے پتھراو شروع ہوگیا۔ تصادم کے بعد سندھ حکومت نے عزاداروں پر تصادم کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔