وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت عرب حکمرانوں کی صیہونی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے، نہتے فلسطینی مسلمانوں پر دوران نماز فائرنگ کا اقوام متحدہ نوٹس لے، امریکہ اسرائیل اور سعودیہ کا گٹھ جوڑ قضیہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادیت دینا عالمی امن کے لئے نا گزیر ہے، علامہ شفقت شیرازی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نمازی ابراہیم العکاری اوردرجنوں زخمی نمازیوں پر ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔