رانا ثناءاللہ کا استعفٰی مرغے کی قربانی ہے، نواز شریف اورشہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے،علامہ ناصرعباس جعفری

21 June 2014

وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مرغے کی قربانی ہے، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کے دوران ساہیوال ضلع سرگودہا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم اپنے عہدے چھوڑ دیں، ہمیں مرغے کی نہیں بلکہ بکروں کی قربانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایم ڈبلیوایم تحصیل ساہیوال اور ذاکراہلبیت سید زریت عمران شیرازی کی دعوت پر اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں  ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی مسلمان جمع ہیں دراصل یہ منبر اور محراب کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ابلیس کے ساتھ بات چیت قرار دیا تھا، جو آج سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے اندر اور فرقوں کے درمیان اخوت اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں اندرونی طور پر متحد ہو کر تمام مسالک کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ انکا کہنا تھا بدقسمتی سے جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، ان سے چھین کر پاکستان کو وطن دشمن طاقتوں کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ہم اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے وطن کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما  ناصر عباس شیرازی ،سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور ذاکر اہلبیت سید زریت عمران شیرازی نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree