ریاستی جبر جاری رہا توسندھ کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا،علامہ ناصرعباس جعفری

16 February 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس آخری دن سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی رہنماوُں علامہ مبارک علی موسوی ،علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی اور کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم ریاستی جبر کا شکار ہیں ۔اس حکومت سے ہمیں کوئی اچھائی کی توقع نہیں ہے۔جتنا ریاستی تشدد اور جبر پنجاب میں ہے پورے پاکستان میں کہیں ہمارے ساتھ ایسا حکومتی رویہ نہیں،ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور چادر چاردیواری کا تقدس پنجاب پولیس پامال کر رہی ہے ،پنجاب میں دہشت گرد تکفیریوں کو سرکاری سطح پر معاونت اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے،افواج پاکستان قوم کو بتائے پنجاب میں کیا ہو رہا ہے ،ن لیگ کی حکومت پنجاب میں کھل کر دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ایمپلی فائر ایکٹ ہمارے خلاف سازش کا ایک حصہ ہے۔اس کا مقصد درودو سلام کو روکنا ہے سندھ میں لانگ مارچ کے بعداگر پنجاب میں ہمارے خلاف ریاستی جبر جاری رہا تو ہم لاہور اور اسلام آبادکا رخ کریں گے۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن ناکامی کی طرف جا رہا ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر کچھ عرب ممالک ناراض ہیں،دہشت گردوں کے سرپرست اس آپریشن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور حکمران اس دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں مخلص نہیں ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ نے ا لیکشن ہائی جیک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،غیر مقامی گورنر کی تعیناتی گلگت بلتستان کے غیور عوام کی توہین ہے،ہم گلگت بلتستان کے عوامی حق رائے دہی پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دینگے،علاقے کے غیرت مند عوام بیدار ہیں وہاں نہ کسی کو پنکچر کرنے دینگے نہ لگنے دینگے،اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree