وحدت نیوز (لاہور) دہشتگردوں کا سب سے بڑا سر پرست ملک دہشتگردی کے سدباب کی بات کیسے کرسکتا ہے ،یمن سے لے کر شام تک براہ راست سعودی مداخلت اس امر کا واضح ثبوت ہے سعودی عرب کو دہشتگردوں کو فروغ دینے پر عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے نائیجیریا میں ظلم ہوا ہے اور سعودی حکمرانوں نے ظالم کی حمایت کا اعلان کیا ہے سعودی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع رکنافضول ہے۔سعودی عرب بتائے کہ معجوزہ فوجی اتحاد نے اسرائیل کے خلاف ایک فقرہ تک کیوں نہیں کہا،کیا سعودی حکمران عالمی صہونی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ دینے کے لیے تیار ہیں؟ شعبہ سیاسیات کے میڈیا انچارج برادر امیر مہدی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے آئی ایس او پاکستان کے اجلاس عاملہ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سعودی عرب سیاسی مداخلت کے زریعے فرقہ واریت پھیلنے میں جو کردار ادا کیا ہے اُس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔