وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اردو کو پاکستان کی سرکاری اور دفتری زبان قرار دینے کے فیصلےپر خوشی اوراطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےسڑسٹھ برس بعد اردوکو اس کا جائز مقام ملنا قابل تحسین اقدام ہے،تمام اقوام عالم کو اپنی زبانوں پر فخر ہے اور ہمیں بھی اپنی مادری زبان کی ترویج واشاعت میں دوسروں پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے،بین الاقوامی دورہ جات اور تقریبات میں ہمارے حکمرانوں کیلئے انگریزی زبان کے استعمال کے بجائے اردو زبان کا استعمال قابل فخر ہونا چاہیئے،ہمارے تمام قوانین اور دستاویزات کا ترجمہ کسی اور زبان کے بجائے ہماری مادری زبان اردو میں ہونا چاہئے تاکہ عام پاکستانی با آسانی اسے پڑھ اورسمجھ سکے،پاکستان کے قیام میں بھی اردو زبان نے اہم کردار ادا کیا، اردوادب سے وابستہ متعددشخصیات نے نثرنگاری اور شاعری کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں میں سامراج سے مقابلے کیلئے مثبت پیغامات تحریر کیئے، اس بات میں کوئی شائبہ نہیں کہ اردو زبان اپنے اندر علوم کا بہترین خزینہ سموئے ہوئے ہے۔