وحدت نیوز (قم) عيد مباہلہ كی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمين شعبہ قم نے جشن كا اہتمام كيا جس میں بطور مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمين كے امور خارجہ كے سیکریٹری ڈاكٹر علامہ سيد شفقت حسين شيرازی نے شركت كی اور محفل سے خطاب میں انہوں نے عيد مباہلہ کی اہميت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اور عظمت وفضيلت اميرالمؤمنين وحضرت سيدۃ النساء العالمين اور جوانان جنت كے سرداروں كو بهی دلائل سے اجاگر كيا. اور اپنے خطاب ميں پاكستان سميت جہان اسلام بالخصوص مشرق وسطی كی تازه ترين صورتحال پر روشنی ڈالی.آل سعود اور تكفيريريت كے بهيانک جرائم اور بيگناہ انسانيت كو قتل وغارت كا نشانہ بنانے اور عالم اسلام ميں تباہی وبربادی پهيلانے اور امريكی واسرائيلی ايجنڈے كو تكميل كرنے كی مجرمانہ كاروائيوں كا بهی تذكره كيا. پاكستان ميں نواز حكومت كی متعصبانہ پاليسی اور عزاداری نواسہ رسول اكرم كو محدود كرنے كی كوششوں اور بيگناہ محبان وطن شيعہ وسنی افراد كے خلاف بے بنياد مقدمات اور بيلنس پاليسی كے تحت گرفتاريوں كی مذمت كی گئ اور مجاہدين اسلام , مقاومين اور ضرب عضب كی كاميابی وفتح يابی اور تمام شہداء اسلام بالخصوص منى كے شہداء كی مغفرت ودرجات كی بلندی اور زخميوں كی جلد شفاءيابی كی دعا بهی کی۔