وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی مفتی امان اللہ قتل کیس کے جھوٹے مقدمے کی سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ، اس موقع پر ان کے وکلا ء اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی،علامہ اقبال بہشتی اور اقرار حسین ملک بھی موجود تھے، فاضل عدالت نےجراح کے بعد اگلی سماعت 27اگست تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔