وحدت نیوز (ٹنڈومحمدخان/سجاول /سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ان دنوں اندرون سندھ کے تنظیمی دورے میں مصروف ہیں،اس دوران انہوں نے ٹھٹھہ ،ٹنڈومحمد خان اورسکھرمیں خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین اور ہیت امام حسین کویت کےاشتراک سے تین مساجد کا افتتاح کیااور سندھ کے مختلف اضلاع میں جشن غدیر ومباہلہ کی مناسبت سے منعقدہ عوامی اجتماعات میں خطاب کیا،سجاول میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے دست مبارک 29برس قبل افتتاح کی گئی جامع مسجد حسینی کی ازسرنو تعمیر کے بعد دوسری مرتبہ افتتاح علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دست مبارک سے کیا،اس موقع پرضلعی سیکریٹری جنرل مختار علی دایوسمیت علمائے کرام اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی بعد ازاں علامہ راجہ ناصرعباس نے جشن غدیر کے عنوان سے عوامی اجتماع میں خطاب بھی کیا، علامہ راجہ ناصرعباس نے ٹنڈوغلام حیدرضلع ٹنڈومحمد خان میں ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے تعمیر کردہ مسجدالامام المہدی عج کابھی افتتاح کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹومقامی علمائے کرام اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مسجد کے افتتاح کے بعد علامہ راجہ ناصرعباس نے کارکنان کی خصوصی گفتگو بھی کی،سکھرمیں نو تعمیر شدہ مسجد السبطین کا افتتاح بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دست مبارک سے کیا،اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن ،علامہ علی بخش سجادی سمیت معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی،بعدازاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے قومی وبین الاقوامی صورت حال پر مقامی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی،علامہ راجہ ناصرعباس نے بدین کی تحصیل مراد چھلگری میں زیر تعمیر مسجد کے تعمیراتی کا م کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی اور مہدی عابدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔