وحدت نیوز (اسلام آباد) قومی سیرت کونسل پاکستان کے تحت منعقدہ قومی میلاد النبی ﷺکانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خطاب کیا،انہوں نے مسلم معاشرے کی مشکلات اور مسائل سے نجات کیلئے سیرت ختمی مرتبت ﷺکی عملی اتباءپر زور دیا ،انہوں نے سعودیہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ سفارتی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستان کو اس صورتحال میں ثالث کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا ،انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے سیاسی ومسلکی بنیاد پر شیخ باقرالنمر کی غیر منصفانہ سزائے موت کی مذمت کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات، مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق، جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، بشپ آف پاکستان اور دیگر مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے خطاب کیا، جبکہ سول سوسائٹی، وکلاءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔