وحدت نیوز(قم) مدرسہ حجتیہ قم المقدس ایران میں رسولِ اکرم ﷺ و امام حسن مجتبیٰؑ اور شہدائے مِنیٰ خصوصاً شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کی شہادت کی مناسبت سے بعد از نمازِ مغربین سے ایک عظیم الشّان سیمینار منعقد ہوا۔
ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمینار سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی،فرزندِ شہید محمد عباس فخرالدّین اور ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
مقررّین نے نبی اکرم ﷺ اور امام حسن مجتبیٰ ؑکی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین دینِ اسلام کے مخلص مبلغ اور ولایت معصومینؑ کے حقیقی مدافع تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتِ مسلمہ خصوصاً او آئی سی اور اسلامی مکاتب کے دینی و سیاسی سربراہوں کو چاہیے کہ وہ سانحہ مِنیٰ کو سنجیدگی سے لیں اور نااہل سعودی حکمرانوں کو بیت اللہ کے انتظامات سے الگ کیا جائے۔