علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی روضہ اقدس حضرت زینب سلام اللہ علیہا قریب خودکش دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت

01 February 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شام کے دارلحکومت دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 45سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا نواسی رسول ﷺ کے روضہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شام اور عراق میں موجوداسلام دشمن قوتیں اسرائیلی استحکام کے لیے مسلم ریاستوں کے امن کو تہ تیغ کرنے پرتُلے ہوئے ہیں۔داعش اور النصرہ یہود و نصاری کے تصدیق شدہ ایجنٹ ہیں جن کا مقصد اقوام عالم کے سامنے اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر کے پیش کرنا ہے۔عالم اسلام کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان قوتیں اور داعشی فکر کا پرچار کرنے والے عناصر کو کچلنا ہو گا۔اہلبیت رسول ﷺ اورصحابہ کرام رضوان اللہ علیا کے مزارات مقدسہ شعائر اللہ ہیں اور ان کی تعظیم واجب ہے۔تحفظ حرمین شریفن کی طرح آئمہ اطہار علیہم السلام کے مزارات اور عالم اسلام کے دیگر مقدسات کے دفاع کے لیے بھی امت مسلمہ کی وحدت اور مشترکہ ردعمل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ شام اورعراق کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون کریں۔اگر ان مذموم عناصر کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے شدید ترین خطرہ بن جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree