وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ شفقت حسین شیرازی، ناصر عباس شیرازی و دیگر نےبرادر تہور عباس حیدری کےامامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کےنئےمیر کاروان منتخب ہونے پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے برادر تہور عباس حیدری کو طلبہ امامیہ کا روح رواں منتخب ہونےپر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ، خدا وند متعال کی بارگاہ میں ان کی نیک توفیقات میں اضافے کی دعا کرتے ہیں اور ساتھ ہی امید ہے کہ نومنتخب میر کاروان طلاب امامیہ کی رہنمائی، ملک قوم کی سربلندی اور طلباء کے حقوق کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے کردار ادا کریں گے۔