وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی کی کاوشوں سے اسلام آباد سے گرفتار ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان اورعہدیداران کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن فضل عباس ایڈووکیٹ اور اجمل حسین زیدی ایڈووکیٹ نے فاضل جج کے روبرودرخواست ضمانت پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے رہنما تصور موسوی، ذیشان حیدر، تہور عباس اور دیگر ساتھیوں کو 11ستمبر کی صبح اسلام آباد پولیس نے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا، تمام گرفتار کارکنان پر انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات لگا کر بلا جواز حراست میں رکھا گیا، جو کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے آپریشن میں حصہ لینے اسلام آباد آئے تھے۔