علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی شہدائے جولان کے تعزیتی جلسے میں شرکت ،حزب اللہ کی قیادت اور خانوادگان سے تعزیت

23 January 2015

وحدت نیوز (لبنان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امور خارجہ کے سیکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نیمجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ملت عزیز پاکستان ، ہم وطن مسلمانوں اور بالخصوص قائد وحدت، مجلس کے مسؤلین اور کارکنان و حمایت کرنیوالے بیدار مومنین کی طرف سے شہداء کے ورثا اور حزب اللہ کی قیادت کو تعزیت پیش کی۔ مجمع الامام المجتبی (ع) بیروت، ضاحیہ جنوبیہ کے علاقے ’’الصفیر‘‘ میں حزب اللہ کے ’’ شہداء جولان سوریہ‘‘ بالخصوص شہید جہاد عماد مغنیہ کی مجلس فاتحہ میں شرکت کی اور حزب اللہ کے مسؤلین اور شہداء کے ورثا کو تعزیت و تبریک پیش کی۔

 

بیروت میں حزب اللہ کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نعیم قاسم، حزب اللہ کے بزرگ رہنما اور مجلس قضاء کے سربراہ علامہ الشیخ محمد یزبک، سیاسی امورکے سربراہ علامہ السید ابراہیم امین السید، پارلیمانی امور کے سربراہ حاج محمد رعد کے علاوہ حزب اللہ کے ممبران پارلیمنٹ بھی ’’شہداء جولان‘‘ کے ورثا کے ساتھ موجود تھے۔

 

بعد ازاں ’’شہداء جولان‘‘ کی تعزیت کیلئے ان کے گاؤں ’’غازیہ، عین قانا‘‘اور نبطیہ شہر کے نواحی گاؤں’’عریصالیم‘‘ جاکر حزب اللہ کی قیادت اور شہداء کے ورثا کو تعزیت پیش۔یہاں حزب اللہ کی مقامی قیادت کی علاوہ مرکزی لیڈرشپ میں سے حزب اللہ کے سربراہ علامہ سید حسن نصر اللہ حفظہ اللہ کے سیاسی مشیر حاج حسین خلیل، حزب اللہ کے دو پارلیمنٹ ممبران السید حسن فضل اللہ اور حاج علی عمار بھی شہداء جنوب کے ورثا کے ساتھ موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree