وحدت نیوز(اسلام آباد) قبلہ اول مسجد الاقصٰی کئی روز سے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنی ہوئی ہے، مسجد کا کمپاؤنڈ میدان جنگ کا سماء پیش کررہاہے، جہاں پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شیلنگ اور ربڑکی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور جس سے کئی فلسطینی مسلمان بچے ، بزرگ اور خواتین زخمی ہو چکے ہیں لیکن عالم اسلام اور اسلام کے ٹھیکیداروں کو کوئی خبر نہیں، قبلہ اول کی بے حرمتی پر عالم اسلام کی یہ بے حسی نہایت ہی افسوسناک ہے،ہمیں چاہیے کی ہم شیعہ سنی سے بالا تر ہو کر قبلہ اول کی حفاظت کے لئے متحد ہوں تاکہ صہونیوں کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان ممالک اگر متحد ہوجائیں تو نہ صرف غاصب صہونیوں کو فلسطین سے باہر نکالا جاسکتا ہے بلکہ اسرائیل کے ناپاک وجود کا بھی باآسانی خاتمہ ممکن ہے۔ لیکن افسوس کی مسلم ممالک خصوصا عرب ممالک آپس میں دست و گریباں ہیں اور مشرق وسطٰی میں موساد اور سی آئی اے کے ایجنڈوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
اگر مسلم ممالک عراق اور شام میں داعش جیسے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوتے اور ان کو کچل دیتے تو آج مشرق وسطٰی میں مسلمانوں کی حالت بہتر ہوتی اور امریکہ و اسرائیل کے عزائم خاک میں مل جاتے جنہوں نے اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات کی تکمیل کے لئے ان دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہیں۔مسلم ممالک کے اختلافات کی اصل جڑ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حوارین ہے لہذٰ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد اور بھائی چارگی کو قائم رکھیں اور آپس میں اختلافات پھیلانے والوں کے چہرہ کو بے نقاب کریں۔