ملتان کے گلوبٹوں کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین

20 August 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کے گھر پر مسلم لیگ ن کے بلوبٹ کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کے بٹ بوکھلاہٹ کا شکارہیں لیکن ان کا انجام بہت بھیانک ہوگا کیونکہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ظلم سے نہیں ان ظالموں کی حکومت کے لمحے گھنے جاچکے ہیں بہت جلد انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر ہونے والے حملے میں ملوث گلوبٹوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ہماراملتان پُرامن شہرہے، نواز لیگ کے گلوبٹ ہمارے شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں حملے میں ملوث غنڈوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ورنہ ملتان کے حالات کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہوگی۔ دریں اثنا ملتان سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ سید اقتدارحسین نقوی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، محمد عباس صدیقی اور میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی نے بھی مخدوم شاہ محمودقریشی کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں ملوث گلوبٹوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree