وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری ایک جلوس کی صورت میں عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کےلئے پنڈال میں پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری یوتھ فضل نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،مرکزی ویلفیئرنثارفیضی، مرکزی سیکریٹری روابط اقرارملک اور دیگر مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل رہنماوں سمیت وحدت اسکاوٹ اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کی پنڈال میں آمد کے بعدپنڈال لبیک یا حسین ع فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو اسٹیج پر خوش آمدید کہا ، اور عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس کا باقائدہ آغاز علامہ ناصر عباس جعفری کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، واضح رہے کہ اس عوامی اجتماع میں ملک کے مختلف شہروں سے مجلس وحدت مسلمین سے ہزاروں کارکنان شریک ہیں ، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں تنظیمی پرچم بھی تھامے ہوئے ہیں ۔