منظم سازش کے تحت اہل تشیع کا قتل عام جاری ہے، سیدمہدی عابدی

01 May 2014

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی و ریاستی اداروں کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے، سعودی اور موجودہ حکمرانوں کے بڑھتے تعلقات اور ملت جعفریہ کا قتل عام دراصل ایک گریٹ گیم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنا ہوا ہے، صوبائی گورنمنٹ دہشت گردوں کے پشت پناہی میں مصروف ہے، سندھ بھر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہزاروں شیعہ مقتولین کے قاتل اب بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر شیعہ قتل عام میں خاموشی طالبان مذاکرات کا حصہ ہے، لاہور میں گرفتار دہشت گردوں کے سرپرست کو ثبوت ملنے کے باوجود نظر بندی کے نام پر حکومتی تحفظ میں رکھا جا رہا ہے، ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک گیر سطح پر دہشت گردوں اور ان کے حامی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر قورم پر آواز اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پالیسی کا پہلا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو فروغ دینا اور تکفیریوں کے ذریعے بے گناہوں کا خون بہانا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree