مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

30 April 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں طالبان سے حکومتی مذاکرات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی، عام انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت پاکستان سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے آصف رضا، سنی اتحاد کونسل کے سید عمار اور پاکستان عوامی تحریک کے حسین محی الدین اور ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ناصر عباس شیرازی نے حسن محی الدین کو 18 مئی کو سکردو میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، اسی طرح حسن محی الدین نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں اور تمام جماعتیں ملکر پاکستان کو بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اس پر ناصر عباس شیرازی نے کہا وہ اس دعوت کو مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔ اجلاس میں آئندہ تین روز میں دوبارہ لاہور میں اجلاس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree