وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی حکومت تکفیری دہشت گردوں کی سرپرست ہے، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر ملک کو دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملت جعفریہ کی استقامت نے ان عناصرکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پارلیمانی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے نواز لیگ کو مینڈیٹ دے کر آئیں تھیں تب واحد جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی کہ جس نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور آج پورے پاکستان سمیت پاک افواج نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ہے، لیکن اس آپریشن کو پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے تمام تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کردیا ہے اور انشاء اللہ وحدت کے اس سفر کے ذریعے پاکستان امن کی وادی بنانے کی تحریک جاریرکھیں گے۔