پاکستان میں دہشت گردی کی اصل ذمہ داروہ سیاست دان ہیں جن کے مراسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گردوں سے ہے، علامہ ناصرعبا س جعفری

11 March 2015

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکو مت اور سیکورٹی اداروں سے دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی ملک گیر آپر یشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی اصل وجہ حکمران اور سیاست دان ہیں جن کے مراسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گردوں سے ہے ‘پنجاب کے وزرا کالعدم دہشت گرد جماعت کی سرپرستی کرتے ہیں،کیا ان وزرا کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن ہے ‘دہشت گردی کے بعد کر پشن اور لوٹ مار پاکستان کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکا ہے اور جہاں حکمران خود ”مال ”بنانے میں مصروف ہوں وہاں کر پشن کیسے ختم ہو سکتی ہے ؟۔ وہ دورہ کویت کے دوران یہاں ایک تقر یب میں پا کستانیوں سے خطاب کر رہے تھے اور اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بہت سے ایسی کالعدم تنظیمیں موجود ہے جو اب بھی دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے مگر (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت اپنے ”ووٹ ”بنک کوبچانے کیلئے ان کے خلاف کا روائی سے گر یز کر رہی ہے جو ملک اور قوم کیلئے انتہا ئی خطر ناک ہے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکو متوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ادار ے بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالے افراد اور ان کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن کر یں تا کہ ملک کو مکمل طور پر انتہاپسندوں اور دہشت گر دوں سے پاک کیا جاسکے ورنہ امن کا قیام ایک خوب ہی رہیگا جسکا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے ان میں سے کسی ایک پر عمل نہیں کیا جا سکا جو انکی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں،پاکستان کے جفاکش عوام کے لئے شجاع اور ایماندار قیادت اگر میسر ہو تو ملک ایشین ٹائیگر کیا پوری دنیا پاکستان کا محتاج ہو گا ہمارے حکمران ملک اور عوام سے مخلص نہیں تبدیلی نعروں سے نہیں آتی عملی اقدامات کر نا ہوگا،پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کرپٹ اور لٹیرے سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام اسی طرح ان ظالموں کے ہاتھوں یرغمال رہے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree