وحدت نیوز (مظفرآباد) خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ، شعبہ تنظیم سازی آپ کے ان تمام کاموں کو سراہتا ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر یعقوب حسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی شوریٰ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سفر دشوار گزار، 100کلو میٹر چار گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ، جبکہ دوسری طرف مجلس وحدت کے اتحاد بین المسلمین و دیگر امور کے لیئے کئے گئے کام قابل ستائش ہیں ،کراچی تا کشمیر بکھرے معاشرے کے انمول افرادکو وحدت کی لڑی میں پرونا حدف اولین ہے، ہم ایک دوسرے کی مشاورت سے مزید نکھار لائیں گے، آپس میں مل جل کر ملت کی خاطر کام کو اپنا شیوہ قرار دیں گے ، ہر اس جگہ جائیں گے جہاں ہمارا ایک سفیر بھی موجود ہے ، ہم امن کے داعی و امن کے محب ، اسی مشن و مقصد کو لیکر آگے بڑھیں گے، اضلاع و یونٹ سطح تک جا کر گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ تنظیم سازی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ کام کرے گا تو افراد میسر ہوں گے ، افراد کو ایک لڑی میں پرو کر منظم کرنا شعبہ تنظیم سازی کا کام ہے ، جب یہ ایک لڑی بن جائیں گے تو ملت کے لیے کسی بھی مشکل کا آنا ہی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں جس طرح مجلس کشمیر میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ،اس کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ بہتر سے بہتر تر بنائے گی۔