پاکستان کے توانائی بحران کا حل چین وایران کے پاس موجود ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

01 July 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں بارہ سو افراد بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے باعث شدید گرمی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ سیکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کو اس طرح نظر انداز کرنا بدترین حکومتی بے حسی ہے۔ سرکاری وسائل کو غیرضروری منصوبے پر بے دریغ خرچنے کی بجائے بنیادی ضروریات کی بلاتعطل فراہمی جسیے امور پراگر خرچہ جاتا تو آج بارہ سو گھروں سے لاشیں نہ اٹھتیں۔حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔اس وقت وطن عزیز دہشت گردی اور توانائی کے بحران کا شدید تر شکار ہے۔جن پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔لوڈشیڈنگ کاخاتمہ تبھی ممکن ہے جب ملک میں بجلی کی ضرورت کے مطابق مختلف ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے حصول کے متبادل ذرائعوں کے لیے تگ و دو کی جائے ۔انہوں نے کہا پڑوسی ملک ایران سے بجلی وگیس کے حصول سے سے ملک کو لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے نجات مل سکتی ہے ۔مگر سعودی عرب اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ نواز شریف حکومت ملکی ترقی و استحکام کی بجائے ذاتی تعلقات اور بیرونی ڈکٹیشن کو ہمیشہ فوقیت دیتی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہمارا یہ ملک لاتعداد سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree