کے پی کے پولیس نےعلامہ ناصرعباس جعفری کو ہری پور داخل ہونے سے روک دیا

22 November 2015

وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ہری پور داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ایک خصوصی لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین کے خیبرپختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس لئے علامہ ناصر عباس ہری پور داخل نہیں ہو سکتے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پولیس سے استفسار کیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر انہیں دکھایا جائے جس پر مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لیٹر تو نہیں ہے، البتہ انہیں یہی آڈر ملا ہے کہ آپ صوبے خیبرپختونخواہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں ہماری نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام اور ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیڈر اور اتحاد امت کے داعی ہیں، تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہی اس کے لئے تنہائی کا باعث بنے گا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کے پی کے میں کھلی آزادی اور امن پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، کے پی کے حکومت کے خلاف ملت جعفریہ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہری پور میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرنا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree