وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ظلم بڑھ گیا، مظلوم اکٹھے ہو کر ظالموں سے لڑیں، شہیدوں کا خون اپنا راستہ خود بنائے گا، بہادر آدمی ظالم نہیں ہوتا،حکمران دھاندلی زدہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مقرر ہوئے، نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف لیکر رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے کیا،سالانہ احتجاجی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور فیڈرل علماء کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ احتجاجی جلسہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، میاں منظور وٹو، چودھری سرور، ڈاکٹر رحیق عباسی اور لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا ایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود اصل مجرموں کاقانون کی گرفت میں نہ آنا افسوس ناک امر ہے، ۱۴ بے گناہ مظلوموں کے اصل قاتل شریف برادرا ن ہیں ، یک طرفہ جے آئی ٹی میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، بڑے مجرموں کو بچانے کیلئے پولیس کے عام ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ہم مظلوموں کو انصاف دلانے تک ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد میں ان کےشانہ بشابہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان بیٹیوں کو جنہوں نے سیرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے عصر کی یزیدی قوتوں کے مقابل قیام کیا اور راہ خدا میں جام شہادت نوش کیا،