یمن اور عراق میں جاری داعشی بربریت پرعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل افسوس ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

05 September 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یمن میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے خودکش حملے میں بیسیوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کی بربریت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ ان غیر انسانی مظالم کے مرتکب گروہ کے خلاف نہ تو انسانی حقوق کی ٹھکیدار عالمی قوتیں یکجا ہو رہی ہیں اور نہ ہی ہی اسلامی طاقتیں۔آخر وہ کون سی پوشیدہ قوت ہے جو نیٹو افواج سمیت کسی بھی ملک کو داعش کے خلاف پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ دراصل عالمی استعماری طاقتیں دین اسلام کے حقیقی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے داعش ،طالبان ، النصرہ جیسی بیشتر دیگر تنظیموں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام کے نام پر مسلمانوں کوذبح کرنے والے ان تمام عناصر کی مالی و عسکری معاونت سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستیں اور امریکہ کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے تیار کیے ہوئے ان کرائے کے قاتلوں کا رُخ بہت جلد اپنے تخلیق کنندہ قوتوں کی طرف ہو گا۔عالمی امن وامان کے لیے داعش سمیت ان تمام طاقتوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے جنہوں نے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا عالمی قوتوں، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ داعش کے خلاف فوری مشترکہ اور بھرپور کاروائی کر کے ان کے مراکز کا خاتمہ کرے بصورت دیگر اپنے ہاتھوں سے لگائی ہوئی یہ آگ بہت جلد ان کے دامنوں سے بھی لپٹ جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree