وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصرعباس شیرازی کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ ،دو دکنی بنچ انٹر کورٹ اپیل پر کل سماعت کرے گا جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل کو سننے گا۔ بنچ مسٹر جسٹس شاہد کریم کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔ انٹرا کورٹ اپیل شہری ناصر عباس نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی ہے۔ اپیل میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماذل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے، اپیل کنندہ کے مطابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ایسے بیانات سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے، صوبائی وزیر قانون آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کرے۔