قومی وژن پرمرتب کیئے جانے والے ایم ڈبلیوایم کےتین سالہ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

25 December 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مختلف شعبہ جات کا سالانہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میںتنظیم کی مجموعی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔جماعت کو درپیش مشکلات اور قومی استحکام کے حصول کے لیے مطلوبہ اہداف کی فوری تکمیل کے لیے اہم امور پر خصوصی پیش رفت کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ تنظیم سازی، میڈیا،فلاح و بہبود  اور تربیت سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی کی مزید موثر بنانے کے لیے جامع اور فوری حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا گیا۔ قومی وژن پر مرتب کیے جانے والے تین سالہ پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔پروگرام کے نکات اور اہداف پر ضرورت کے مطابق باہمی مشاورت سے ردو بدل کی گنجائش موجود رہے گی۔سالانہ احتساب کو اس وژن میں امتیازی حیثیت حاصل رہے گی تاکہ انفرادی کارکردگی اور مجموعی کارگزاری کو جانچا جاسکے۔مرکزی سطح پر طے پائے جانے والا یہ پروگرام صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی اسی انداز سے فعال کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔علاقائی یونٹس کے لیے بھی اس میں خصوصی رہنمائی کے اصول وضع ہوں گے۔اجلاس میں مرکزی اراکین کے علاوہ علامہ غلام حر شبیری ، علامہ اقبال بہشتی ، علامہ اصغر عسکری نے مبصر کے طور پر شرکت کی ۔ یاد رہے 27/28 دسمبرکو شوریٰ عالیٰ کے اجلاس میں پرگرام کی منظوری دی جائے گی ۔ جبکہ 26 دسمبر کو مرکزی کابینہ کا طویل اجلاس متوقع ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree