وحدت نیوز (اسلام آباد) سانحہ نیو سبزی منڈی پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین بشمول علامہ راجا ناصر عبا س جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ مبارک موسوی ودیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ مزمتی بیان میں کہا ہے کہ پُرامن شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے بربریت کی تاریخ رقم کی ہے، اس المناک سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ پر امن یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں ، علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف کاروائی کیے بغیر اس عفریت سے قوم کو نجات ملنا ممکن نہیں، پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے وہاں کے پُرامن عوام کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بیلنس پالیسیوں کے سبب دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔