معاشرتی اصلاح کیلئےہمیں تسلسل کے ساتھ پروفیشنل انداز میں منظم و مرتب تربیتی نشستوں کا انعقاد کرنا چاہیے،ملک اقرار حسین

29 January 2017

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور رابط ملک اقرار حسین نے ملتان میں منعقدہ دو روزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ روابط مجلس وحدت مسلمین کے دیگر تمام  شعبہ جات کو باہم مربوط کرنے  میں ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے، ایم ڈبلیو ایم میں شعبہ روابط کی حیثیت جسم میں نروس سسٹم جیسی ہےجو اگر چہ ظاہری شکل نہیں رکھتا لیکن اس کی عدم موجودگی یا اس میں تعطل پورے جسم میں تعطل کا باّعث بنتا ہے،ہمیں تسلسل کے ساتھ پروفیشنل انداز میں منظم و مرتب تربیتی نشستوں کا انعقاد کرنا چاہیےتاکہ معاشرے کو ایک تربیت شدہ افرادی قوت کے حوالے کرکے اختلاقی ، سماجی اور سیاسی گراوٹ کو دور کیا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree